the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز

بالی ووڈ نگری میں باربی ڈول کے نام سے مشہور کترینہ کیف اور کپور خاندان کے چشم و چراغ رنبیر کپور کے درمیان تلخیاں مزید بڑھتی جا رہی ہیں اور خاص طور پر اداکارہ رنبیر کے دہرے معیار سے دلبرداشتہ ہو گئی ہیں۔ 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان دوریاں بڑھتی جا رہی ہیں اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ کچھ ایسا ہو جاتا ہے کہ دونوں کے درمیان تلخیاں کم ہونے کے بجائے اس میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے تاہم اب نوبت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ اداکارہ رنبیر کپور کے دہرے معیار سے دلبرداشتہ ہو چکی ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے اپنے ایک حالیہ



انٹرویو کے دوران کترینہ کیف کی خوب تعریفیں کی تھیں جس کے بعد یہی گمان کیا جا رہا تھا کہ بالی ووڈ کی چاکلیٹی جوڑی کے درمیان تلخیاں ختم ہو گئیں اور دونوں ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ دکھائی دیں گے تاہم اس وقت تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں جب رنبیر نے کترینہ کے پرسنل میسجز اپنے دوستوں کو دکھائے اور ان کا خوب مذاق اڑایا اوراس بات کا علم جب اداکارہ کو ہوا تو وہ ایک مرتبہ پھر مایوس ہو گئیں۔ 

صحافیوں نے جب کترینہ سے رنبیر کی جانب سے کی جانے والی تعریفوں سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے اس کا جواب دینے کے بجائے بات کو گھما دیا اور یہی تاثر دیتی رہیں کہ انہیں اب اس میں کوئی دلچسپی نہیں تاہم کترینہ کیف کے اس رویہ کی وجہ وہی موبائل فون پیغامات بتائے جاتے ہیں جو رنبیر نے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کئے تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.